سعادت حسن منٹو کی آج سے ساٹھ سال پہلے لکھی گئی یہ دو سطریں پڑھنے کے بعد اندازہ ھوتا ھے کہ وہ کتنا دُور اندیش تھا۔ حالات سرحد کے دونوں طرف بالکل ویسے ھی ھیں جیسا کہ منٹو نے لکھا کہ
”ھندوستان آزاد ھو گیا ـ پاکستان عالمِ وجُود میں آتے ھی آزاد ھو گیا تھاـ لیکن انسان اِن دونوں مملکتوں میں غلام تھاـ تعصّب کا غلام ، مذھبی جنُونیت کا غلام ، حیوانیت و بربریت کا غلام“.
لیکن کچھ یُوسف راحت جیسے بھی ھیں جو دل سے یہ سمجھتے ھیں کہ دونوں ملکوں کے لیے بات چیت اور باھمی محبت ھی واحد حل ھے۔
”شانتی“
تمہارے آنگن میں روشنی ھو
ھمارے گھر میں بھی زندگی ھو
تمہارے بچے بھی مسکرائیں
ھمارے بچے بھی رو نہ پائیں
تمہیں بھی لب کھولنے کا حق ھو
ھمیں بھی کچھ بولنے کا حق ھو
تمہاری جنتا بھی پر سُکوں ھو
ھمیں بھی اَمن کا جنُوں ھو
تمہیں بھی چاھت کی جستجُو ھو
ھمیں بھی انسانیت کی خُو ھو
چلو ایک ایسی فضا کی خاطر
ھم ایک ھو کر علم اٹھائیں
چلو کہ نفرت کی سب فصیلیں
کھڑی ھیں کب سے ، اِنہیں گرائیں۔
ترانے اَمن اور آشتی کے
ھم اپنے اپنے سُروں میں گائیں
چلو کہ ظلمت کی آندھیوں میں
محبتوں کے دیے جلائیں
نظام زر کی برائیوں کو
جبر کی سب خدائیوں کو
تم اپنی دھرتی پہ روند ڈالو
ھم اپنے ماحول سے ھٹائیں
پھر ایک ایسا نظام ھو گا
سِتم کا قصہ تمام ھو گا
نہ کوئی جگ میں رھے گا حاکم
نہ کوئی جگ میں غلام ھو گا
چلو کہ مل کر علم اٹھائیں
محبتوں کے دیے جلائیں
”یُوسف راحت“
بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔