پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سر جھکاتے نہیں کٹاتے ہیں حق کا رستہ ہمیں دکھاتے ہی…

سر جھکاتے نہیں کٹاتے ہیں
حق کا رستہ ہمیں دکھاتے ہیں
یہ ہے احسان آل احمد کا
کہ لہو سے دیے جلاتے ہیں
ایسے مرنے کی. کی ہمیں تلقین
ایسے جینا ہمیں سکھاتے ہیں
لاش اکبر، اکیلے مقتل میں
کتنی ہمت سے شہ اٹھاتے ہیں
کربلا والے پھر ہمیں قابل
اپنی دہلیز پر بلاتے ہیں

قابل اجمیری