سرگزشتِ اسیر ( وکٹر ہیوگو ) ترجمہ سعادت حسن منٹو فرانس کے مایہ ناز شاعر ادیب ا…
سرگزشتِ اسیر ( وکٹر ہیوگو )
ترجمہ سعادت حسن منٹو
فرانس کے مایہ ناز شاعر ادیب اور مفکر وکٹر ہیوگو کی ہستی کسی تعارف کی محتاج نہیں وہ اپنے زمانے( 1806 سے 1882) میں فطرتِ انسان کا بہترین ماہر تھا سوسائٹی یعنی مجلسی دائرہ کے پیدا کردہ عیوب اور اخلاقی تباہیوں سے وہ اس قدر متاثر ہوا کہ اس کی ہر تصنیف اس چیز کی آئینہ دار تھی۔ جب یہ کتاب پہلی مرتبہ شائع ہوئی تو اس کے سرورق پر مصنف کے نام کی جگہ یہ چند سطور درج تھیں۔
"اس کتاب کی تکمیل دو اسباب کی مرہون منت ہو سکتی ہے۔ پہلا، کسی تباہ شدہ انسان کے احساسات،مشاہدات اور مدرکات بوسیدہ کاغذات کی صورت میں دستیاب ہوئے ہوں جنہیں لفظ لفظ نقل کر دیا ہو۔ دوسرا، کسی حساس مفکر ، شاعر یا فلسفی کے خیالات کا مجموعہ جس کے عمیق سمندر میں وہ برسوں غوطہ زن رہا اور اس وقت تک چین نہ لیا جب تک اس کے افکار نےکتابی صورت نہ اختیار کر لی۔ ان دو اسباب میں کسی ایک کے ذہنی رشتہ کی استواری کا انحصار ناظرین پر ہے”
اس کتاب میں مصنف تنسیخ سزائے موت کے سیاسی اور معاشری اسباب ادبی رنگ میں پیش کرتا ہے ۔ وہ اس امرکا علان کرتا ہے کہ سرگزشتِ اسیر سے اس کا مقصد سزائے موت کی تنسیخ ہے۔ اس کے پیشِ نظر کسی خاص جرم کا تحفظ نہیں۔ وہ تمام مجرموں کی طرف سے وکالت کرتا ہے خواہ وہ عہدِ حاضرہ کے ہوں یا زمانہ مستقبل کے مصنف انسانی حقوق کو سب سے بڑی عدالت یعنی عوام کی عدالت میں پیش کرتا ہے۔ فتوی سزائے موت کے المناک تاثرات عدالت کی فصاحت میں گم ہو جاتے ہیں۔ زندگی اور موت کا سوال یہ یہ واضح اور عیاں مسئلہ ہے مجلسِ وکلا نے اس کی ہئیت کو تبدیل کر رکھا ہے، اس مسئلے کو اس کے حقیقی قیام گا میں روزِ روشن میں دیکھنا چاہئے۔ اس مسئلے کی اہمیت کا اندازہ کمرہ عدالت کی جگہ تختہ دار پر لگانا چائے اور اس امر پر غور کرتے وقت جج کی نسبت قاتل کا زیادہ خیال رکھنا چاہئے۔ انہی تاثرات کی تخلیق و تولید کے لئے اس نے یہ کتاب لکھی مصنف نے ” سرگزشتِ اسیر ” میں کسی خاص فرد، خاص مقام ،خاص جرم، خاص عدالت، خاص جلاد کا ذکر نہیں کیا اس نے جانفشانی کے ساتھ اپنے خیالات کو اس انداز میں پیش کیا ہے کہ ہر ایک حساس قلب اس پر خون کے آنسو بہائے نہ رہ سکے گا۔
یہ کتاب پی ڈی ایف کی صورت میں دستیاب ہے
وٹسپ +923040117753
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3822101758020329