پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

”سرود“ موت اپنی ، نہ عمل اپنا ، نہ جینا اپنا کھو …

”سرود“

موت اپنی ، نہ عمل اپنا ، نہ جینا اپنا
کھو گیا شورشِ گیتی میں قرینہ اپنا

ناخدا دُور، ھوا تیز ، قریں کامِ نہنگ
وقت ھے ، پھینک دے لہروں میں سفینہ اپنا

عرصۂ دھر کے ھنگامے , تہِ خواب سہی
گرم رکھ ، آتشِ پیکار سے سینہ اپنا

ساقیا رنج نہ کر ، جاگ اُٹھے گی محفل
اور کچھ دیر ، اُٹھا رکھتے ھیں پینا اپنا

بیش قیمت ھیں , یہ غم ھائے محبت مت بُھول
ظلمتِ یاس کو ، مت سونپ خزینہ اپنا

”فیض احمّد فیض“

بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house