پیر • 5 اکتوبر 2026ء

✦ منتخب غزلیں

سختی تھی جو شہادت کی وہ، عشق کا تھا اظہار کچھ بھ…


سختی تھی جو شہادت کی وہ، عشق کا تھا اظہار
کچھ بھی یزید نہ کر سکتا تھا، عشق کے تھے آثار

کیا تھا روز ازل کو، سب نے مرنے کا اقرار
اور وہ جو بے پرواہ ہے، اس کے عشق کے اظہار کا یہی انداذ ہے

جن سے کرے ہے پیار وہ صاحب ، ان کو قتل کرائے
اپنے پیاروں کے تن پر وہ کیا کیا زخم سجائے

کیسا بے پرواہ ہے صاحب ، کیسے حکم چلائے
سائیں بے پرواہ کا کوئی، بھید سمجھ نہ پائے

( شاہ عبدللطیف بھٹائی )