پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سال 2020 جہاں بے شمار پریشانیوں اور مصائب کا سال ب…

سال 2020 جہاں بے شمار پریشانیوں اور مصائب کا سال بنا اور کئی اہل علم و ادب کو نگل گیا، وہیں علم و ادب اور معروف فکشن لکھاری محترم حسن منظر صاحب اور ان کے قارئین کے لیے باعث خوشی اور مسرت رہا۔۔ کیونکہ اس سال محترم حسن منظر صاحب کو تین ایوارڈوں سے نوازا گیا۔۔۔

پہلا ایوارڈ ان کے نئے ناول " اے فلک نا انصاف " کو کراچی لٹریری فیسٹیول میں سال کی بہترین کتاب سے نوازا گیا۔۔۔

دوسرا ایوارڈ " عالمی فروغ اردو ادب ایوارڈ سال 2020 کے مستحق قرار دیئے گئے۔۔۔

جب کہ تیسرا ایوارڈ آکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کی طرف سے نثر ( تخلیقی ادب ) سعادت حسن منٹو ایوارڈ ان کی کتاب " جھجھک " پر دیا گیا۔۔

سنجیدہ فکشن پڑھنے والوں کے لیے یہ باعث فخر بات ہے کہ ان سب کے پسندیدہ ادیب کی خدمات کو سراہا گیا۔۔۔

ہم سب تہہ دل سے محترم حسن منظر صاحب کو اس شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعاگو ہیں کہ ان کو صحت و تندرستی والی زندگی عطا کرے۔۔ تاکہ ان کے قلم کی بازگشت دیر تک اور دور تک سنائی دیتی رہے۔۔۔ آمین



بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2796090117288170