پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ساغر صدیقی محفلیں لُٹ گئیں جذبات نے دم توڑ دیا ساز…

ساغر صدیقی
محفلیں لُٹ گئیں جذبات نے دم توڑ دیا
ساز خاموش ہیں نغمات نے دم توڑ دیا
ہر مسرت غمِ دیروز کا عنوان بنی
وقت کی گود میں لمحات نے دم توڑ دیا
اَن گِنت محفلیں محرومِ چراغاں ہیں ابھی
کون کہتا ہے کہ ظلمات نے دم توڑدیا
آج پھر بُجھ گئے جَل جَل کے امیدوں کے چراغ
آج پھر تاروں بھری رات نے دَم توڑدیا
جن سے افسانۂ ہستی میں تسلسل تھا کبھی
اُن محبّت کی روایات نے دم توڑدیا
جھلملاتے ہوئے اشکوں کی لڑی ٹوٹ گئی
جگمگاتی ہوئی برسات نے دم توڑ دیا
ہائے آدابِ محبّت کے تقاضے ساغر
لب ہلے اور شکایات نے دم توڑدیا
…………….
بشکریہ حکیم خلیق الرحمٰن


Comments

19 responses to “ساغر صدیقی محفلیں لُٹ گئیں جذبات نے دم توڑ دیا ساز…”

  1. جناب ساغر صدیقی کی یہ مکمل غزَل ملاحظہ کیجئے۔۔
    محفلیں لُٹ گئیں جذبات نے دم توڑ دیا
    ساز خاموش ہیں نغمات نے دم توڑ دیا

    ہر مسرت غمِ دیروز کا عنوان بنی
    وقت کی گود میں لمحات نے دم توڑ دیا

    اَن گِنت محفلیں محرومِ چراغاں ہیں ابھی
    کون کہتا ہے کہ ظلمات نے دم توڑدیا

    آج پھر بُجھ گئے جَل جَل کے امیدوں کے چراغ
    آج پھر تاروں بھری رات نے دَم توڑدیا

    جن سے افسانۂ ہستی میں تسلسل تھا کبھی
    اُن محبّت کی روایات نے دم توڑدیا

    جھلملاتے ہوئے اشکوں کی لڑی ٹوٹ گئی
    جگمگاتی ہوئی برسات نے دم توڑ دیا

    ہائے آدابِ محبّت کے تقاضے ساغر
    لب ہلے اور شکایات نے دم توڑدیا

  2. ہائے آداب محبت کے تقاضے ساغر۔ لب ہلے اور شکایات نے دم توڑ دیا۔

  3. ہاۓ ہاۓ کیا درد ہے ہر اک شعر میں مگر اِس بےحس زمانے نے سمجھا ہی نہیں
    لب ہلے اور شکایات نے دم توڑ دیا

  4. ہائےہائےزمانےکی ہر رونق نے دم توڑدیا جوتھی رواں اس نہر نے دم توڑدیا

جواب دیں