ساحر لدھیانوی نے خوب کہا تھا کہ جنگ خود ایک مسئلہ ھے ، مسئلوں حل کیا ھو گی۔ ؟؟
مگر اگر جنگ مسلط کی جائے تو ملک کا ھر ایک شہری سپاھی بن جاتا ھے اور اپنا کردار ادا کرتا ھے۔
جیسے 65 کی جنگ میں میڈم نور جہاں نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ اور جوانو کے حوصلے بڑھائے۔
”میرے نغمے تمہارے لیے ھیں“
اے وطن کے سجیلے جوانو
میرے نغمے تمہارے لیے ھیں
سرفروشی ھے ایماں تمہارا
جرأتوں کے پرستار ھو تم
جو حفاظت کرے سرحدوں کی
وہ فلک بوس دیوار ھو تم
اے شجاعت کے زندہ نشانو
میرے نغمے تمہارے لیے ھیں
بیویوں ماؤں بہنوں کی نظریں
تم کو دیکھیں تو یوں جگمگائیں
جیسے خاموشیوں کی زباں سے
دے رھی ھوں وہ تم کو دعائیں
قوم کے جری پاسبانو
میرے نغمے تمہارے لیے ھیں
تم پہ جو کچھ لکھا شاعروں نے
اس میں شامل ھے آواز میری
اڑ کے پہنچو گے تم جس افق پر
ساتھ جائے گی پرواز میری
قوم کے اے جری پاسبانو
میرے نغمے تمہارے لیے ھیں
اے وطن کے سجلیے جوانو
میرے نغمے تمہارے لیے ھیں
”جمیل الدین عالی“
مجموعہ : ”جیوے جیوے پاکستان“
گلوکارہ : مادام نُورجہاں
موسیقی : میاں شہریار
ریڈیو پاکستان لاھور
بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔