پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

زیر نظر کتاب دو افراد کی مشترکہ تصنیف ہے جو باہم ش…

زیر نظر کتاب دو افراد کی مشترکہ تصنیف ہے جو باہم شریک حیات تھے یعنی ول ڈیورنٹ اور ایریل ڈیورنٹ-
دی سٹوری آف سویلائزیشن، داستان فلسفہ، نشاط فلسفہ، تاریخ کا سبق، دی انٹرپریٹیشن آف لائف اور ٹرانسزیشن جیسی کتب تصنیف کرنے والے ول ڈیورنٹ 1885 میں پیدا ہوئے اور 1981 میں وفات پائی- ان کی شریک حیات ایریل ڈیورنٹ نے ان کی طالبہ کی حیثیت سے عملی زندگی کا آغاز کیا اور اتنی قابلیت دکھائی کہ دی سٹوری آف سویلائزیشن میں ول ڈیورنٹ کی برابر کی مصنفہ بن گئی- ان دونوں کی تصنیفی اور تدریسی سرگرمیوں کے ضمن میں 1968 میں انہیں The Pulitzer Prize سے نوازا گیا-

اس خودنوشت سوانح حیات میں ایک جدت ہے کہ اسے بیک وقت دو مصنفین یعنی ول ڈیورنٹ اور ایریل ڈیورنٹ نے تحریر کیا ہے مگر اس میں کسی قسم کا تضاد نظر نہیں آتا دونوں کا طرز تحریر ایک ہی ہے- جو کہ ان کی ذہنی ہم آہنگی کا منہ بولتا ثبوت ہے-

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2922557594641421