پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

”زندگی میں سدا , مسکراتے رھو“ زندگی میں سدا , مسک…

”زندگی میں سدا , مسکراتے رھو“

زندگی میں سدا , مسکراتے رھو
فاصلے کم کرو ، دل ملاتے رھو

درد کیسا بھی ھو ، آنکھ نم نہ کرو
رات کالی سہی ، کوئی غم نہ کرو
اک ستارا بنو ، جگمگا تے رھو

زندگی میں سدا , مسکراتے رھو

بانٹنی ھے اگر ، بانٹ لو ھر خوشی
غم نہ ظاھر کرو ، تم کسی پر کبھی
دل کی گہرائی میں ، غم چھپاتے رھو

زند گی میں سدا , مسکرا تے رھو

اشک انمول ھیں ، کھو نہ دینا کہیں
اِن کی ھر بُوند ھے ، موتیوں سے حسیں
اِن کو ھر آنکھ سے ، تم چراتے رھو

زند گی میں سدا ، مسکرا تے رھو
فاصلے کم کرو ، دل ملاتے رھو

”نقش لائلپوری“

بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house