پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

~ زندگی – زندگی کوئی ہنسی مذاق نہیں : تُمھیں گہر…

~ زندگی –

زندگی کوئی ہنسی مذاق نہیں :
تُمھیں گہری سنجیدگی سے جینا چاہئے
مثلاً ، ایک گلہری کے جیسے ۔۔
مرا مطلب ہے
ایسا کُچھ اور نہ دیکھو ،
جو کارِ زندگی سے بُلند و آگے ہو
مرا مطلب ہے
جیون ہی تمھارا کُل روزگار… More ہو۔

زندگی کوئی ہنسی مذاق نہیں :
تُمھیں اسے سنجیدگی سے لینا چاہئیے
اِس حد تک سنجیدگی سے ،
مثلاً ، تمھارے دونوں ہاتھ
پیچھے کو باندھ کر
تمھیں دیوار کی طرف لگا دیا ہو
یا کسی لیبارٹری میں
سفید کوٹ و حفاظتی عینک پہنے
تم ایسے لوگوں کے لئے مرسکو
جن کا چہرہ تم نے کبھی نہ دیکھا ہو

اور تُمھیں خبر بھی ہو
کہ زندگی ہی سب سے حقیقی
اور سب سے حسین چیز ہے… More


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2694857170744799