پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

"زندگانی کو مُدعا مل جائے تم کو منزل کا راستہ مل ج…

"زندگانی کو مُدعا مل جائے
تم کو منزل کا راستہ مل جائے
سب سے پیش آؤ احترام کے ساتھ
جانے کس بھیس میں خُدا مل جائے”

طفیل ہوشیارپوریؔ
4 جنوری: یومِ وفات
…..
یارب خلوص شوق کو اتنی رسائی دے
دل کے حرم میں شہر مدینہ دکھائی دے
تنگ آ گئی ہے قید عناصر سے زندگی
زنجیر صبح وشام سے مجھکو رہائی دے
پربات میں یونان محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تابش
ہر سانس میں پیام محمد صلی اللہ علیہ وسلم سنائی دے
مولائے کائنات کی چشم کرم ہے تو
جو بیکس کو طاقت خیبر کشائی دے
اس کربلا میں صدقہِ شبیر کے طفیل
میرے دل حزیں کو بھی کرب آشنائی دے