روف خلش
….
زندگی تجھ کو گنوا دوں نہ کہیں جینے میں !
ڈوبتی راتوں میں خوابوں کو پگھلتا دیکھوں
جب کبھی نکلوں نئی رُت کے سفر میں تنہا
خود کو خنجر کی رواں دھار پہ چلتا دیکھوں
….
تسلسل اور کیا ہے زندگی کا
ازَل سے لمحہ لمحہ مررہا ہوں
….
توڑ دینا اَنا کے شیشے کو
روح میں کرچیاں چبھو لینا
….
پھر چلے گی یہ رسم مرنے کی
شرط یہ ہے کہ کوئی ہم سا ہو

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔