پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

روحی کنجاہی ولادت : 4 اگست 1936 اس شعلہ خو کی ط…

روحی کنجاہی
ولادت : 4 اگست 1936

اس شعلہ خو کی طرح بگڑتا نہیں کوئی
تیزی سے اتنی آگ پکڑتا نہیں کوئی

وہ چہرہ تو چمن ہے مگر سانحہ یہ ہے
اس شاخ لب سے پھول ہی جھڑتا نہیں کوئی

خود کو بڑھا چڑھا کے بتاتے ہیں یار لوگ
حالانکہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی ✦✧

لوگوں کا کیا ہے آج ملے کل بچھڑ گئے
غم دو گھڑی بھی مجھ سے بچھڑتا نہیں کوئی

مجبورئ حیات ہے ورنہ زمین پر
خوش ہو کے ایڑیاں تو رگڑتا نہیں کوئی

جس طرح یاد چھوڑ گیا میرے دل میں تو
اس عمدگی سے لعل بھی جڑتا نہیں کوئی

کہتے ہیں لوگ دیکھ کے اس حال میں مجھے
اپنے خلاف جنگ تو لڑتا نہیں کوئی

روحیؔ تجھے بھی لاگ رہی ہے زمانے سے
بے وجہ تو کسی سے بگڑتا نہیں کوئی

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

✦✧ ضیاء محی الدین صاحب پی ٹی وی پر ایک پروگرام کیا کرتے تھے جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے مہمان مدعو ہوتے تھے۔ ایک روز امجد اسلام امجدؔ صاحب (ولادت : 4 اگست 1944) آئے ہوئے تھے۔ انھوں نے ایک مصرع پڑھا۔ فرماتے تھے کہ یہ جادوئی مصرع ہے۔ ہر مصرعے کے ساتھ بطورِ مصرعِ ثانی چپک جاتا ہے اور نقش ہائے رنگ رنگ پیدا کرتا ہے۔ مصرع یوں ہے:

حالانکہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی​

روحیؔ کنجاہی کا پورا شعر یوں ہے:

خود کو بڑھا چڑھا کے بتاتے ہیں یار لوگ
حالانکہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی !​

تو صاحب، عرصہ ہو گیا اس بات کو۔ مگر مصرع ہمارے ذہن سے نتھی رہا۔ آج سوچا کہ آپ لوگوں کے سامنے تختہءِ مشق کے طور پر پیش کیا جائے اور دیکھا جائے کہ جادو سر چڑھ کے بولتا بھی ہے کہ نہیں۔ (راحیل فاروق)
مثالیں حسبِ ذیل ہیں:

ویراں ہے میکدہ، خم و ساغر اداس ہیں
حالانکہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی

جاتے ہوائے شوق میں ہیں اس چمن سے ذوقؔ
حالانکہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی

عمرِ دراز مانگ کے لائے تھے چار دن
حالانکہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی

تیشہ بدست کوہ گراں ڈھونڈتے رہے
حالانکہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی

ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاں
حالانکہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی

یارو مجھے معاف رکھو، میں نشے میں ہوں
حالانکہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی​

اچھا ہے دل کے ساتھ رہے پاسبانِ عقل
حالانکہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی

حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں
حالانکہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی

سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں
حالانکہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی

نئی طرح سے نبھانے کی دل نے ٹھا نی ہے
حالانکہ اس سے۔۔۔۔۔۔۔…

المرسل :-: ابوالحسن علی ندوی