رنگینئ حیات کے مارو !! جواب دو
کیوں ہنس رہے ہو چاند ستارو! جواب دو
کیا مل گیا غریب کی دنیا اجاڑ کے
بولو تو اے لرزتے شرارو ! جواب دو
کشتی ڈبو ہی سکتا ہوں طوفاں نہیں تو کیا
ہو کس لیے اداس کنارو !! جواب دو
بربادیاں سکون بد امانیاں ہیں یا نہیں
کچھ تو خزاں رسیدہ بہارو ! جواب دو
کیا تلخئ حیات سے دلکش ہے ، تلخ ہے
اے تلخئ شراب کے مارو !! جواب دو
کیا میری آہ تم سے الجھتی ہے راہ میں
سہمے ہوئے سے چاند ستارو ! جواب دو
تھیں کس کے دم قدم سے یہاں کی وہ رونقیں
میری اداس راہ گزارو !! جواب دو
کیا عزم سوئے صحن گلستاں ہے آج یا؟
آئی ہو میرے پاس بہارو !! جواب دو
عزمِ شکیب زار سے ضد تو نہیں تمہیں
یہ اہتمام کس لیے دھارو !! جواب دو
(شکیب جلالی)
المرسل :-: ابوالحسن علی ندوی
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔