رقابتوں کی طرح سے ہم نے محبتیں بے مثال کی ہیں
مگر خموش اب جو ہو گئے ہیں عنایتیں ماہ و سال کی ہیں
کہاں سے دنیا کو آ گئے ہیں یہ طور اس کے طریق اس کے
مظاہرہ سب گریز کا ہے علامتیں سب وصال کی ہیں
نظر اٹھاؤ تو ہر طرف ہے بہشتِ حسن و جمال لیکن
کہاں وہ انداز، اس کا لہجہ شباہتیں خد و خال کی ہیں
نگارِ فن ہے کہ مانگتی ہے لہو سے ہر دم خراج اپنا
ہمارا کیا ساتھ دے سکیں گی جو شہرتیں بے کمال کی ہیں
… More
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔