رفیع تبسم کا یومِ وفات
June 15, 2018
اردو اور پنجابی کے معروف شاعر اور سخن ور فورم کے تاسیسی رکن رفیع تبسم 15 جون کو بورے والا میں انتقال کر گئے. . رفیع تبسم طویل عرصہ سے گردوں کے عارضے کا شکار تھے
…
اک اسی بات کا غم مجھ کو سدا رہتا ہے
میرا ہمزاد بھی کیوں مجھ سے جدا رہتا ہے
.
پھر بھی اندر سے نجاست نہیں جاتی ساری
دل کے اندر بھی سنا ہے کہ خدا رہتا ہے
.
خود کو ڈھونڈا ہے بہت ، ذات سے باہر آ کر
وہ کوئی اور ہے اندر جو چھپا رہتا ہے
.
میرے مولا میری لاٹھی کو سلامت رکھنا
میرا بیٹا میری بیساکھی بنا رہتا ہے
.
میری ہر سانس امانت ہے تبسم جس کی
جانے کس بات پہ وہ مجھ سے خفا رہتا ہے

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔