‘رسمِ الفت کو نبائیں تو نبھائیں کیسے’ (فلم دل کی دھڑکن)،
‘الفت میں زمانے کی’ (فلم کال گرل)،
‘یہ ملاقات اک بہانہ ہے’ (فلم خاندان)
اور ‘نجانے کیا ہوا جو تُو نے چھو لیا’ (فلم درد)
جیسے سدا بہار نغمات کے خالق
نقش لائلپوری کی پیدائش
February 24, 1928
نقش لائلپوری کا اصل نام جسونت رائے شرما ہے۔ وہ 24 فروری 1928ء کو متحدہ ہندوستان کے شہر لائلپور (موجودہ فیصل آباد) میں ایک برہمن خاندان میں پیدا ہوئے۔ نقش کے والد انجینیئر تھے اور چاہتے تھے کہ انکا بیٹا بھی انجینیئر بنے، مگر نقش صاحب کو سائنس سے کوئی دلچسپی نہ تھی اور اسی وجہ سے وہ ایک اچھے طالبعلم نہ تھے۔ وہ کم عمری ہی سے اردو ادب سے لگاؤ رکھتے تھے اور اسی شوق کی تکمیل کے لیے وہ لاہور چلے گئے جہاں انہوں نے مشاعروں میں حصہ لینا شروع کیا اور بہت جلد مقبول ہو گئے۔
تقسیمِ ہند کے بعد نقش اپنے خاندان کے ہمراہ لکھنؤ چلے گئے جہاں انکا دل نہ لگا۔ لکھنؤ سے وہ بمبئی (موجودہ ممبئی) چلے گئے جہاں انہوں نے محکمۂ ڈاک میں ملازمت کر لی لیکن جلد ہی اس زندگی سے اکتا گئے۔ بمبئی میں انکی ملاقات اداکار رام موہن سے ہوئی اور دونوں دوست بن گئے۔ رام موہن نے انکی ملاقات فلمساز جگجیت سیٹھی سے کروائی جن کی وجہ سے نقش صاحب کو فلم ‘جگو’ کیلئے گیت لکھنے کا موقع ملا۔ اسکے بعد انہوں نے ‘گھمنڈ’، ‘رائفل گرل’، ‘سرکس کوئین’ اور ‘چوروں کی بارات’ جیسی فلموں میں گیت نگاری کی۔ انہوں نے اُس دور میں کئی پنجابی فلموں کیلئے بھی گیت لکھے تاہم وہ اپنے کام سے مطمئن نہ تھے۔ نقش صاحب کو اصل کامیابی 1970ء کی فلم ‘چیتنا’ سے ملی جسکا مکیش کی آواز میں گایا ہوا گیت ‘میں تو ہر موڑ پر تجھ کو دوں گا صدا’ بیحد مقبول ہوا۔ اس کامیابی کے بعد انہوں نے بے شمار فلموں کیلئے گیت لکھے جو اپنے دور میں سپرہٹ ثابت ہوئے۔ ان نغمات میں ‘رسمِ الفت کو نبائیں تو نبھائیں کیسے’ (فلم دل کی دھڑکن)، ‘الفت میں زمانے کی’ (فلم کال گرل)، ‘یہ ملاقات اک بہانہ ہے’ (فلم خاندان) اور ‘نجانے کیا ہوا جو تُو نے چھو لیا’ (فلم درد) جیسے سدا بہار نغمات شامل ہیں۔
……
مانا تیری نظر میں تیرا پیار ہم نہیں
کیسے کہیں کے تیرے طلبگار ہم نہیں
خود کی جلا کر راکھ بنایا ،،،، مٹا دیا
لو اب تمہاری راہ میں دیوار ہم نہیں
جس کو نکھارا ھم نے تمناؤں کے خون سے
گلشن میں اُس بہار کے ،، حق دار ہم نہیں
دھوکا دیا ھے خود کو محبت کے نام پر
کیسے کہیں کہ ،، تیرے گنہگار ہم نہیں
……
یہ ملاقات اک بہانہ ہے
پیار کا سلسلہ پرانا ہے
دھڑکنیں دھڑکنوں میں کھو جائیں
دل کو دل کے قریب لانا ہے
پیار کا سلسلہ پرانا ہے
یہ ملاقات اک بہانہ ہے
میں ہوں اپنے صنم کی بانہوں میں
میرے قدموں تلے زمانہ ہے
پیار کا سلسلہ پرانا ہے
یہ ملاقات اک بہانہ ہے
خواب تو کانچ سے بھی نازک ہیں
ٹوٹنے سے انہیں بچانا ہے
پیار کا سلسلہ پرانا ہے
یہ ملاقات اک بہانہ ہے
مَن میرا پیار کا شِوالا ہے
آپ کو دیوتا بنانا ہے
پیار کا سلسلہ پرانا ہے
یہ ملاقات اک بہانہ ہے

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔