پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

رخسار کی بات۔۔۔ارشاد کاظمی تجھ سے ملکر مجھے یک لخ…

رخسار کی بات۔۔۔ارشاد کاظمی

تجھ سے ملکر مجھے یک لخت یہ احساس ہوا
تجھ سے تو آنکھ کی دیرینہ شناسایی ہے
تو کہ اک عہد کی تاریخ کے ایوان میں ہے
جھاگ میں لپٹی صنم خانہء یونان میں ہے
کیٹس کی نظموں میں ہے میر کے دیوان میں ہے
ہر نیے دور میں ہوتا تھا نیا نام تیرا
کبھی شیریں کبھی کادیش کبھی مونا لیزا
ان گنت صدیوں کی تہذیب چراغان جس سے
پھت وہی برق نیے طور سے لہرایی ہے
اس سے بہتر تو نہ تھا روم کی وینس کا جمال
شعلہ گوں ہونٹ سیہ زلف ڈھلکتا آنچل
جسم جس طرح سر شام مجسم ہو جایے
ام کلثوم کی آواز مین غالب کی غزل
تیرا ہر زاویہء جسم ہے موضویے سخن
تیرے پیراہن صدرنگ کی زندانی ہے
رونق صحن چمن آتش گل بویے سخن
تیری رفتار ہے نغموں کا تلاظم جس میں
رقص کی سینکڑوں انداز جنم لیتے ہیں
تیری آواز مین شیراز کے پھولون کی مہک
تیرے انداز تبسم میں ستاروں کی جھلک
تجھ سے ملکر مجھے یک لخت یہ احساس ہوا
حسن کیا چیز ہے احساس کسے کہتے ہیں
ہر طرف پھوٹتے جھرنوں کی خنک دعوت میں
دل کی بے نام کڑی پیاس کسے کہتے ہیں
اس قدر دور تیری دھن میں چلا آیا تھا
بڑھ گیی پیاس مگر قطرہء شبنم نہ ملا
ہونٹ زخمی ہیں زباں خشک ہے آنکھیں صحرا
اس سے پہلے جو میسر تھے وہ چشمے بھی گیے
پا بہ زنجیر ہوا ہاتھ ہے پتھر کے تلے
برق لہرا بھی چکی آ بھی چکی درد کی رات
اب کسی اور زمانے میں لکھی جایے گی
کسی ارشاد کے ہاتھوں اسی رخسار کی بات
….
(ایتھنز، یونان کے ایک ہوٹل میں آویزاں ارشاد کاظمی کی خوبصورت نظم)
….
بشکریہ محمد اشرف ساقی