رام ریاض کا یومِ پیدائش
January 13, 1932
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں رام سب سے بڑا ہوں اور اس زمانے میں
بڑوں کو لوگ گھروں سے نکال دیتے ہیں ۔۔ !
رام ریاض کا اصل نام ریاض احمد ھے ۔ آپ 13 جنوری 1932 ء کو پانی پت ھریانہ مین پیدا ھوئے ۔ آپ کے والد کا نام شیخ نیاز احمد ھے ۔ 1965ء مین گورنمنٹ کالج جھنگ سے گریجویشن کا امتحان پاس کیا اس وقت تک آپ ریاض احمد شگفتہ کے نام سے معروف تھے ۔ آپ کی ڈگری پر بھی یہی نام درج ھے ۔ کچھ عرصہ بعد آپ نے اپنا قلمی نام رام ریاض اختیار کر لیا ۔
1986ء مین ان کا پہلا مجموعہ کلام پیڑ اور پتے شائع ھوا ۔ 10 جون 1986ء کو فالج کے شدید حملے نے اس توانا شاعر کو مستقل طور پر اپاھج بنا کر رکھ دیا ۔ زندگی کے آخری ایام میں رام ریاض انتہائی کسمپرسی کی حالت میں تھا ۔ لیکن رام ریاض کبھی حرفِ شکایت زبان پر نہ لایا ۔ وھی سدا بہار مسکراھٹ اس کے لبوں پر رھتی اور اپنے داخلی کرب کا اظہار اپنے شعرون کے ذریعے کرتا ۔
میں گر پڑا کہ مرے بازؤوں میں جان نہ تھی
وگرنہ میرا نشیمن تو یہ چٹان نہ تھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بے ستوں مکانوں سے پیڑ رام اچھے ھین
گود بھی کشادہ ھے ، چھاؤں بھی زیادہ ھے
اور پھر بالآخر یہ شاعر ایک دن تھک کے گر پڑا ۔ 07 سپتمبر 1990ء کو ایک مخلص دوست ، اچھا انسان ، بےباک شاعر زندگی کی بازی ھار گیا ۔
اب تو ناراض نہ ھو گے ھم سے
کر لیا ھم نے کنارہ لوگو ۔۔۔۔۔۔ !
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چین ایا ھے تو اب نیند بھی آ جائے گی
اور دھرتی ھمیں آرام سے کھا جائے گی
…….

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔