راشد کا مخاطب بدلتی ثقافتوں میں حیران کھڑا تعلیم یافتہ شخص ھے۔ ان کی شاعری میں جذبات بھی نظریات کے سائے میں میچور دکھائی دیتے ھیں۔
وہ نرم نہیں بلکہ کھردرے جذبات کے شاعر ھیں۔
زندگی سے ڈرتے ھو ؟ (ضیا مُحی الّدین کی آواز میں۔)
زندگی سے ڈرتے ھو ؟
زندگی تو تم بھی ھو
زندگی تو ھم بھی ھیں
آدمی سے ڈرتے ھو؟
آدمی تو تم بھی ھو
آدمی تو ھم بھی ھیں
آدمی زبان بھی ھے
آدمی بیاں بھی ھے
اُس سے تم نہیں ڈرتے..
حروف اور معنی کے
رشتہ ھائے آھن سے
آدمی ھے وابستہ
آدمی کے دامن سے
زندگی ھے وابستہ
اُس سے تم نہیں ڈرتے…
ان کہی سے ڈرتے ھو ؟
جو ابھی نہیں آئی
اُس گھڑی سے ڈرتے ھو
اُس گھڑی کی آمد کی
آگہی سے ڈرتے ھو ؟
پہلے بھی تو گزرے ھیں
دور نارسائی کے
بے ریا خدائی کے
پھر بھی یہ سمجھتے ھو
ھیچ آرزومندی
یہ شبِ زباں بندی
ھے رہِ خداوندی
تم مگر یہ کیا جانو
لب اگر نہیں ھلتے
ھاتھ جاگ اٹھتے ھیں
ھاتھ جاگ اٹھتے ھیں
راہ کا نشاں بن کر
نُور کی زباں بن کر
ھاتھ بول اٹھتے ھیں
صبح کی اذاں بن کر
روشنی سے ڈرتے ھو؟
روشنی تو تم بھی ھو
روشنی تو ھم بھی ھیں
روشنی سے ڈرتے ھو ؟
شہر کی فصیلوں پر
دیو کا جو سایا تھا
پاک ھو گیا آخر
رات کا لبادہ بھی
چاک ھو گیا آخر
خاک ھو گیا آخر
اژدھامِ انساں سے
فرد کی نوا آئی
ذات کی صدا آئی
راہِ شوق میں جیسے
راھرو کا خُوں لپکے
اک نیا جنوں لپکے
آدمی چھلک اٹھے
آدمی ھنسے دیکھو
شھر پھر بسے ، دیکھو
تم ابھی سے ڈرتے ھو؟
ھاں ، ابھی تو تم بھی ھو
ھاں ، ابھی تو ھم بھی ھیں
تم ابھی سے ڈرتے ھو؟
”ن.م.راشد“
بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔