رؤف خلش
…
ان رتوں میں گھل جائیں ، تتلی بن کے اڑ جائیں
ہے دھلا دھلا منظر ، ہے کھلی کھلی کھڑکی
….
جذب کر کے رکھ لینا ، دستکیں ہتھیلی میں !
جب سے میں سفر میں ہوں ، ہم سفر ہیں دروازے
…
نہ آئے شہر میں سورج کے ، منہ چھپائے چاند
ہمیشہ مملکتِ شب میں سر اٹھائے چاند
…
وہاں سنا تھا سمندر کی پیاس بجھتی ہے
جو لوٹ آیا تو ہوں پیاس کا سمندر مَیں
…
چْھپنے کو شہرِ ذات بچا تھا مرے لئے
اْس شہر میں بھی چاروں طرف آئینے لگے

رؤف خلش … ان رتوں میں گھل جائیں ، تتلی بن کے اڑ…
Comments
2 responses to “رؤف خلش … ان رتوں میں گھل جائیں ، تتلی بن کے اڑ…”
-
$❤
-
❣????❣
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔