پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ذوالفقار احمد تابش کے سوال کے بعد نثری نظم کے سلسلے میں جو طوفان اٹھا وہ اب چھ ب…

ذوالفقار احمد تابش کے سوال کے بعد نثری نظم کے سلسلے میں جو طوفان اٹھا وہ اب چھ برس کے بعد قریب قریب ختم ہوچکا ہے۔ نثری نظمیں اب بھی چھپتی ہیں اور لوگ باگ اپنے انٹرویوز میں نثری شاعری کی حمایت بھی کرتے ہیں( کہ یہ بھی ایک فیشن بن چکا ہے) اور محفلوں میں نثری نظموں کا علم بھی بلند کیا جاتا ہے مگر وہ پہلا سا جوش و خروش اور مرنے مارنے کی صورت باقی نہیں رہی۔ حد یہ کہ نثری نظم کے ایک بڑے علم بردار نے نثری نظم سے آگے اب کنکریٹ پوئٹری Concrete Poetry سے بھی اپنی Commitment کا اعلان کردیا ہے۔ مغرب میں نثری نظم کی طرح کنکریٹ پوئٹری کے بھی تجربات ہوچکے ہیں جن میں ایک پیچیدہ سی تصویر بنا کر اس کے اوپر چند الفاظ بطور عنوان لکھ کر اعلان کردیا جاتا ہے کہ نظم تخلیق ہوگئی۔ مثلا میری ایلن سولٹ Mary Ellen Solt کی یہ نظم دیکھئے جس کا عنوان ہے Wild Crab چونکہ مغرب والے ایک بے قرار روح کے مالک، مہم جو اور Empiricism کے رجحان کے تحت تجربات سے لطف اندوز ہونے کے عادی ہیں لہذہ وہ شاید کنکریٹ پوئٹری پر بھی اکتفا نہیں کریں گے بلکہ اس سے بھی آگے پھولوں کی آرائش ، مورتیوں کی تراش ، عمارتوں کی تعمیر اور نغمے کے اتار چڑھاو کو بھی شاعری کے زمرے میں کھینچ لیں گے۔انہیں کون روک سکتا ہے۔ سوال صرف یہ ہے کہ ہم لوگ کہاں تک ان کا ساتھ دے سکتے ہیں ؟

ڈاکٹر وزیر آغا (تنقیدی مضمون قصہ نثری نظموں کا سے اقتباس)

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3828360984061073


Comments

3 responses to “ذوالفقار احمد تابش کے سوال کے بعد نثری نظم کے سلسلے میں جو طوفان اٹھا وہ اب چھ ب…”

  1. وہ تبدیلی کو پسند کرتے ہیں۔ اُس پر بات کرتے ہیں، اُس کی گنجائش نکالتے ہیں۔ ہمارے یہاں اول تو تبدیلی کا سوچنا ہی شرک سمجھا جاتا ہے، اور اگر کچھ باہر سے آ بھی جائے تو اُس پر سوچنے آزمانے کے بجائے اُس کو یکسر تمسخر اور نفرت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بغیر کسی گفتگو کے۔

  2. شاعری گو کہ اک فن ہے لیکن کیا جب پہلا شعر کہا گیا ہو گا تب کیا اس کے باقاعدہ کوئی قواعد و قوانین رائج تھے؟
    وقت کے ساتھ ہر چیز ارتقائی منازل سے گزر کر مختلف اشکال میں ڈھلتی رہتی ہے اور شاعری بھی ایسی ہی ہے۔

  3. جی شائد اسے shape poetry بھی کہتے ہیں۔ مغرب میں آپ جو جی میں آے لکھ دو وہ اسے شاعری ہی کہیں گے۔😀
    تابش صاحب نے کیا سوال رکھا تھا ؟ کیا آپ شیر کر سکتے ہیں ؟؟