دیر تک پاس بٹھاتا ہے مجھے
ماضی اب حال سناتا ہے مجھے
اب نہیں دیکھتا میں خواب کہ اب
خواب خود دیکھنے آتا ہے مجھے
اس کی آواز میں پہچانتا ہوں
یہ کوئی اور بلاتا ہے مجھے
دل تو پھر بھی کہیں لگ جائے گا
رونا تو آنکھ پہ آتا ہے مجھے
جس سے بھی تیرا پتہ پوچھتا ہوں
راہ آگے کی دکھاتا ہے مجھے
شاہدؔ ماکلی
از:-تَناظُر
اِنتِخاب
سفیدپوش

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔