پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

دُنیا بَھر کے سائنسدانوں نے کہہ دِیا کہ فَلاں تاری…

دُنیا بَھر کے سائنسدانوں نے کہہ دِیا کہ فَلاں تاریخ کو ساری دُنیا میں شَدید زَلزَلے آئیں گے ۔ اَور اُن زَلزَلوں سے بچنے کا ایک ہی راستہ ہَے کہ بحری جَہازوں پَر سَوار ہو کَر سَمَندَر میں وَقت گُذارا جائے ۔

سَب اقوام نے اَپنے اَپنے بحری جَہازوں پَر اَپنی آبادیوں کو سَوار کَرا دِیا ۔ پاکستان کے پاس بھی ایک بُہُت بَڑا بحری جہاز تھا ۔ لیکِن کُچھ لوگوں کو اُس پَر اعتَماد نَہیں تھا اَور وُہ اَمریکا ، چین ، رُوس ، فَرانس اَور سپین کے بحری جَہازوں پَر سَوار ہو گَئے ۔ اُن پَر تَرس کھا کَر تَرَقّی یافتہ اَقوام نے اُنہیں سَوار تو کَر لِیا ، تاہَم وُہ بحری جَہاز اُن کی اَپنی ٹیکنالوجی تھی ، اُن کے اَپنے لوگوں کی محنت کا نَتیجہ تھی ۔ سَو یہ کَیسے مُمکِن تھا کہ جَہاز پَر پَناہ گُزینوں کو وُہی مَقام و مَرتَبہ مِلتا جو جَہازوں کی مالِک اَقوام کے شہرِیوں کا جائز اِستِحقاق تھا ۔ ۔ ۔ ۔ ؟

اُنہوں نے اِن پناہ گُزینوں کو ذَلیل کاموں ؛ بَیتُ الخلاء کی صَفائی وَغیرہ پَر لَگا لِیا ۔ یہ خُوشی سے اُن کاموں پَر لَگ گَئے ۔

دیگَر حَضرات جو اُن جَہازوں پَر سَوار نہ ہو سَکے ، اُنہوں نے بھی پاکستان کے قَومی جَہاز پَر اَپنے آباء و اَجداد کی بَنی ہُوئی چھوٹی چھوٹی کَشتِئوں میں سَوار ہونا پَسَند کِیا ۔ آب چھوٹی کَشتِیاں کَب تَک سَمَندَر میں قائم رہ سَکتی ہَیں ، اَور اُن کے زِندہ رہنے ، اُن کی بَقاء کا کِتنا اِمکان ہَے ، یہ اَندازہ کَرنا مُشکِل نَہیں ۔

اَب اِسی تَمثیل کو دُوسرے اَنداز سے دیکھیں ۔ اِس دُنیا کے سَمَندَر میں ہَر قَوم اَپنی قَومی زَبان کو اَپنی شَناخت سَمَجھتی ہَے ۔ اَب کُچھ عاقَبَت نا اَندیش تو وُہ ہَیں جو تَرَقّی یافتہ اَقوام کی زَبانوں کو اَپنا کَر اَپنی شَناخت ہی گَنوا بَیٹھے ، آج بھیڑِیا ٹاؤُن ، ڈیفینس ، ماڈل ٹاؤن جَیسی پوش آبادیوں کے رہنے والے اَنگریزی زَبان کی اُلفَت میں اَپنی اَقدار سے محرُوم ہو چُکے ، آخرَت گَنوا چُکے ۔

دیگَر مَقامی بولِیاں بولنے والے قَومی زَبان سے تَعَصُّب کرتے ہُوئے اَپنی مادری بولِیؤں سے چِمٹے ہُوئے ہَیں ۔ حال یہ ہَے کہ ابھی بیوی سَمیت خُود کُشی کرنے والے مِیر ہَزار خان بَجارانی اَپنے گَھر میں اَنگریزی بولتے تھے ، ہَر وَڈیرہ ، جاگیردار ، سیاہ سَتدان تو اَپنے بَچّوں کو اَنگریزی سِکھا رَہا ہَے ، اَور مَقامی بولی بولنے والے ( نام نِہاد پَڑھے لِکھّے ) اَنگریزی سے مَرعُوب ہَیں ، اَور اَپنوں میں بَیٹھتے ہَیں تو اُردُو کے خِلاف اَور اَپنی ماں بولی کی مُحَبَّت میں خَیالات کا اِظہار کَرتے ہَیں ۔ نَتیجہ یہ کہ مَقامی بولِیؤں کا بَچنا تو مَخدوش ہَے ہی ، قَومی زَبان سے کَٹ کَر قَوم تَرَقّی سے دُور ہَے ۔

مَضامینِ مَولوی تَمیزُالّدین شِبلی
شاھِد پارَس
بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/2140685302828658