دوستی وہ رشتہ ہے جو نظر نہیں آتا
ذہن میں بہت ارفع دل میں ہے بہت گہرا
….
سید انور مقصود زاہدی کا یومِ پیدائش
July 09, 1946
….
کہانی میں محبت کی پڑھا کرتا تھا پہلے
میں اب خود ہی محبت ہو گیا ہوں
….
صبح خزاں ہوئی تو چلی سرد سی ہوا
گہری اُداس صبح میں وہ زرد سی ہوا
بادل کا رنگ نیلے فلک پہ اُڑان میں
اور ملگجی دوپہر میں وہ درد سی ہوا
چلتی رہی تمام دن آبادیوں میں پھر
فصل خزاں میں جھُومتی اک گرد سی ہوا
آتی رہی جو یاد تری اس ہوا کے ساتھ
رنگ ملال میں وہ بُجھی سرد سی ہوا
گلیاں مکان شھر سب ویران کر گئی
شام خزاں کی حُزن بھری ورد سی ہوا
انور صبح سےشام گئے اس ہوا کے ساتھ
پھرتے رہے نہ کچھ بھی ملا فرد سی ہوا
….
آبلہ پا ہوں
لہو رنگ ہیں میری آنکھیں
گھر مرا دشت میں ہے
خاک مرے بالوں میں
کس طرح تیرے لئے
جان بہاراں لاوں
اوس میں بھیگے گلاب
………………….
