دور حاضر کے شعراء کی قلتِ مطالعہ اور مشقِ سخن میں …


دور حاضر کے شعراء کی قلتِ مطالعہ اور مشقِ سخن میں کمی اور بے توجہی لیکن شعر گوئی پر مسلسل اصرار کو انور مسعود نے ایک قطع میں بیان کیا ۔ کسی نے ان کو اپنی کاوش اصلاح کے لئے بھیجی۔
کیسی یہ غزل آپ نے بھیجی ہے کہ جس پر
ہنس بھی نہیں سکتا ہوں میں، رو بھی نہیں سکتا
یوں بحر سے خالی ہے کہ خشکی پہ پڑی ہے
شعروں میں وہ سکتہ ہے کہ کچھ ہو نہیں سکتا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔