پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

=== دنیا === ہائے افسوس! ہمیں جان سے دنیا ہے عزیز…

=== دنیا ===
ہائے افسوس! ہمیں جان سے دنیا ہے عزیز
رات دن زر کی پرستش میں لگے رہتے ہیں
ہم کو قدرت کے نظاروں سے ذرا پیار نہیں
کتنے بد ذوق ہیں پیسے کو خدا کہتے ہیں!

بحر میں چاند کی کِرنوں کی جھلک کیا کہنا
کتنی پُرکیف بیاباں کی ہوا ہوتی ہے
جو خوشی ملتی ہے اِس گوشۂ تنہائی میں
رُوح کے واسطے جاں بخش غذا ہوتی ہے!

حیف صد حیف! ہمیں ان سے ذرا پیار نہیں
ایسی کوتاہ نگاہی پہ تو حیراں ہُوں مَیں
مَیں نے ٹھانی ہے کہ قُدرت کی کروں گا پُوجا
یہ اگر کُفر ہے اِس کُفر پہ نازاں ہُوں مَیں

مَیں جب آغوش میں فِطرت کی چلا جاؤں گا
ذرّے ذرّے سے عیاں نورِ خُدا پاؤں گا!
ولیم ورڈز ورتھ کے سانٹ The World کا اردو ترجمہ
مترجم: امیر چند بہار (بھارت)
****
کتاب: نسیمِ مغرب (چھبیس مُنتخب انگریزی نظموں کا منظوم اردو ترجمہ)
انتخاب و اردو ترجمہ: امیر چند بہار

WILLIAM WORDSWORTH

The World

THE world is too much with us; late and soon,
Getting and spending, we lay waste our powers:
Little we see in Nature that is ours;
We have given our hearts away, a sordid boon!
This sea that bares her bosom to the moon;
The winds that will be howling at all hours,
And are up-gather'd now like sleeping flowers;
For this, for everything, we are out of tune;
It moves us not.—Great God! I'd rather be
A Pagan suckled in a creed outworn;
So might I, standing on this pleasant lea,
Have glimpses that would make me less forlorn;
Have sight of Proteus rising from the sea;
Or hear old Triton blow his wreathed horn.

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2460326514197867