✦ منتخب غزلیں
دنیا کرے سوال تو ہم کیا جواب دیں
تمکو نہ ہو خیال ت…
از admin • 22 نومبر 2017ء
دنیا کرے سوال تو ہم کیا جواب دیں
تمکو نہ ہو خیال تو ہم کیا جواب دیں
پوچھے کوئی کہ دل کو کہاں چھوڑ آئے ہیں
کس کس سےاپنا رشتہء جاں توڑ آئے ہیں
مشکل ہو عرضِ حال تو ہم کیا جواب دیں
پوچھے کوئی کہ دردِ وفا کون دے گیا
راتوں کو جاگنے کی سزا کون دے گیا
کہنے سے ہو ملال تو ہم کیا جواب دیں
ساحر لدھیانوی
