دنوں کا دکھ
شہزاد نیّرؔ
(سانحہء پشاور ۔ سولہ دسمبر)
عجب دن آ پڑے ہیں
بوڑھی صدیاں رات رو کر دیکھتی ہیں
صبح کے کاندھے پہ پھولوں کے جنازے ہیں
نہ اِن کا بَوجھ اُٹھتا ہےنہ آنکھیں نَم اُٹھا کر دو قدم چلتی ہیں
سکتہ ہے۔۔۔۔۔ سکوتِ مرگ سے بھی سخت سکتہ
سِسکیوں کی راہ کو مسدود کرتا ہے…

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔