دل ہو اور ترے وصل کی خواہش
کیسی توہین ہے محبت کی
اشرف صبوحی کا یومِ وفات
Apr 22, 1990
اردو کے صاحب اسلوب ادیب اشرف صبوحی کا اصل نام سید ولی اشرف تھا اور وہ 11 مئی 1905ء کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق ڈپٹی نذیر احمد کے خانوادے سے تھا اور ان کی اردو نثر میں بھی وہی خوب صورتی نظر آتی ہے جو ڈپٹی نذیر احمد کے خانوادے کا خاصہ ہے۔ وہ بلاشبہ ان ادیبوں میں شامل تھے انہیں صاحب اسلوب ادیب کہا جاسکتا ہے۔ اشرف صبوحی کی تصانیف میں دہلی کی چند عجیب ہستیاں، غبار کارواں، جھروکے اور انگریزی ادب کے شہ پاروں کے تراجم میں دھوپ چھائوں، ننگی دھرتی اور موصل کے سوداگر کے نام سرفہرست ہیں اس کے علاوہ انہوں نے بچوں کے لئے بھی کوئی دو درجن تصانیف یادگار چھوڑیں۔
22 اپریل 1990ء کو اشرف صبوحی کراچی میں وفات پاگئے اور گلشن اقبال کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیمار محبت کو دعاؤں کے اثر سے
پھیرا تو ہے جاتے ہوۓ اللہ کے گھر سے
دنیا مجھے ایک حُسن کا پیکر نظر آئی
دیکھا تھا زمانے کو جوانی کی نظر سے
اک ہم ہیں کہ مرنے کا مزا لیتے ہیں پیہم
اک خضر بیچارے ہیں جو مرنے کو بھی ترسے
مل جا یہی مادی ، یہی ، یہی در مقصود
ہم اٹھ کے کہاں جائیں گے مولا ترے در سے
۔۔
چین و جاپان سے سیاح تو آۓ ہیں بہت
تیری گنتی ہے مگر ہند کے مہمانوں میں
کتنی جاذب ہے خدا رکھے زبان اردو
تو بھی شامل ہوا اس شمع کے پروانوں میں
طے کیا گامو نے دو گاموں میں اللہ رے شوق
باقی میدان جو تھا علم کے میدانوں میں
یاد آئی جو تری بزم طرب میں تو الگ
بھر کے رکھ دیں گے ترے نام کی پیمانوں میں

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔