پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

دل نثار مصطفیٰ جاں پائمال مصطفیٰ یہ اویس مصطفیٰ ہے…

دل نثار مصطفیٰ جاں پائمال مصطفیٰ
یہ اویس مصطفیٰ ہے وہ بلال مصطفیٰ

دونوں عالم تھے مرے حرف دعا میں غرق ومحو
میں خدا سے کر رہا تھا جب سوال مصطفیٰ

سب سمجھتے ہیں اسے شمع شبستان حرا
نور ہے کونین کا لیکن جمالِ مصطفیٰ

عالم ناسوت میں اور عالم لاہوت میں
کوندی ہے ہر طرف برقِ جمال مصطفیٰ

غظمت تنزیہہ دیکھی شوکتِ تشبیہ بھی
ایک حالِ مصطفیٰ ہے ایک قالِ مصطفیٰ

دیکھیے کیا حال کر ڈالے شب یلدائے غم
ہاں نظر آئے ذرا صبحِ جمالِ مصطفیٰ

ذرہ ذرہ عالم ہستی کا روشن ہوگیا
اللہ اللہ شوکت وشان جمالِ مصطفیٰ

(اصغر گونڈوی)

انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی