دل آباد کہاں رہ پائے اس کی یاد بھلا دینے سے
کمرہ ویراں ہو جاتا ہے اک تصویر ہٹا دینے سے
جمیل الدین عالی کا یومِ وفات
November 23, 2015
جمیل الدین عالی کی پیدائش 20 جنوری 1925 کو نواب امیرالدین کے گھر ہوئی۔ انھوں نے دہلی سے اکنامکس میں بی اے کی ڈگری حاصل کی تھی اور بعد میں وزارتِ کامرس میں اسسٹنٹ کے طور پر ملازمت اختیار کی۔
برصغیر کی تقسیم کے بعد جمیل الدین عالی نے اپنے خاندان کے ساتھ ہجرت کی اور یہاں سول سروس میں شامل ہوئے۔ کراچی یونیورسٹی سے ایف ای ایل اور ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور 1966 میں انھوں نے نیشنل بینک میں ملازمت اختیار کی جہاں سے نائب صدر کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے۔ اس دوران وہ نیشنل بینک کے مشیر کے علاوہ وزیرِ مالیات غلام اسحاق خان کے ساتھ بھی منسلک رہے۔
جمیل الدین عالی ملی نغموں کے بھی مقبول شاعر رہے۔ انھوں نے 1965 کی جنگ میں ’اے وطن کی سجیلے جوانوں، میرے نغمے تمہارے لیے ہیں‘ گیت لکھا جس نے نورجہاں کی آواز میں کافی مقبولیت حاصل کی۔ 90 کے دہائی میں ’جیوے جیوے پاکستان‘ مقبول رہا۔ اس کے بعد پاکستان میں اسلامی سربراہی کانفرنس کے لیے ’ہم مصطفوی مصطفوی ہیں‘ لکھا جسے مہدی ظہیر نے گایا۔ حکومت پاکستان نے ان کی کارکردگی کے اعتراف میں انھیں ہلالِ امتیاز اور تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا۔
23 نومبر 2015 کو جمیل الدین عالی انتقال کر گئے
The room becomes desolate by removing a picture
Death anniversary of Jameeluddin Aali
November 23, 2015
Jameeluddin Aali was born on 20 January 1925 at the house of Nawab Amiruddin. He received a BA degree in Economics from Delhi and later became an assistant in the Ministry of Commerce.
After the distribution of subcontinent, Jamiluddin Aali migrated with his family and joined the civil service here. Received a degree of FEL and LLB from Karachi University and in 1966 he was employed in the National Bank. From where he retired from the post of Vice President. Meanwhile he remained connected with the Finance Minister Ghulam Ishaq Khan in addition to the advisor to the National Bank.
Jameeluddin Aali was also a popular poet of songs. He wrote a song 'O the stylish young people of the country, my songs are for you' in the 1965 war, which gained great popularity in the voice of Noor Jahan. 90 s I was popular ' Geo Geo Pakistan '. After that I wrote ' Hum Mustafvi Mustafvi ' for the Islamic leadership conference in Pakistan, which was sung by Mehdi Zaheer. The Government of Pakistan admitted his performance with Hilal-e-Imtiaz and a medal of beauty. Blessed.
Jameeluddin Aali passed away on November 23, 2015

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔