دسمبر اب کے جانا تو
دلوں کے میل
حسد کی آگ
بری نظریں
گھٹن اور بد گمانی سب
تم اپنے ساتھ لے جانا
جہاں تم ڈوبتے ہو نا
وہیں ان کو بھی دفنا دینا
تم تحفے تو بھیجو گے؟
جنوری کے ہاتھوں نا؟
محبت بے تحاشا سی
خلوص و گرم جوشی بھی
بے غرض ناطے
گہرے تعلق اور
نرم سے دل
جو سب کے لیے دھڑکتے ہوں بھجوا دینا۔۔۔۔
🍂🔥🥀
Source