پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

دریا کنارے ایک کارخانے میں ایک غریب لڑکی چراغ کے لیے تیل خریدنے کی استطاعت نہیں …

دریا کنارے ایک کارخانے میں ایک غریب لڑکی چراغ کے لیے تیل خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتی تھی، چنانچہ دوسری لڑکیوں نے اسے بھگانے کا فیصلہ کیا۔ لڑکی جاتے جاتے کہنے لگی "میں اگرچہ تیل خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتی، مگر ہمیشہ سب سے پہلے آکر صفائی کرتی تھی اور چٹائیاں بچھاتی تھی۔ تمہارے چراغ کی روشنی چاروں دیواروں پر پڑتی ہے۔ مجھ سے یہ بدسلوکی کیوں کرتی ہو؟ میں ذرا سی روشنی لے لیتی ہوں تو اس سے تم لوگوں کا کچھ نہیں جاتا، بلکہ میں تمہارے کچھ کام ہی آتی ہوں۔ مجھے کیوں نکال رہی ہو؟”۔ انہیں لڑکی کی بات سچی لگی اور اسے وہاں ٹھہرنے کی اجازت دے دی۔

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3866717270225444