درخت مجھے خاموشی سے بہت کچھ سکھاتے ہیں۔
وہ جڑوں میں جھکاؤ رکھتے ہیں مگر شاخوں میں آسمان سے باتیں کرتے ہیں۔
دھوپ میں سایہ بنتے ہیں، آندھی میں بھی کھڑے رہتے ہیں،
اور پتھر کھا کر بھی پھل دیتے ہیں۔
ہم انسان اکثر الٹا چلتے ہیں
اونچا ہونے کے لیے جڑیں کاٹ دیتے ہیں،
سہارا دینے کے بجائے شکایت بانٹتے ہیں۔
خوموشی سے فائدہ دینے کی بجاۓ ، احسان جتا کر کسی کو سہارا دیتے ہیں ۔
اگر ہم درختوں سے یہ سیکھ لیں کہ دینا بغیر گننے کے،
اور کھڑا رہنا بغیر شور کے ہوتا ہے، تو شاید ہماری زندگی بھی زیادہ سرسبز ہو جائیں۔
Written by Aiasha Amir
Source