پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

درج ذیل غزل کل پہلی دفعہ میری نظروں سے گزری تھی، ا…

درج ذیل غزل کل پہلی دفعہ میری نظروں سے گزری تھی، اس غزل کے ہر شعر کے مصرعۂ ثانی نے میری توجہ پوری طرح اپنی طرف مبذول کر لی تھی اس لحاظ سے یہ غزل میرے نزدیک خاص اہمیت کی حامل ہے، شاعرہ نےبڑی چابکدستی کے ساتھ مصرعہ کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے اور کمال ہے کہ معنویت میں رتی برابر بھی اونچ نیچ نہ ہونے دی
—————————————————————————–
بھاگی بھاگی، صحرا صحرا، آہ آہ
قطرہ قطرہ، دریا دریا، چاہ چاہ

پھر سفر لاگا مجھے یہ عشق کا
مٹی مٹی، گیلی گیلی، راہ راہ

تو نے مجھ سے کیوں چھپایا راز یہ
پانی پانی، ڈوبی ڈوبی، ساہ ساہ

نظم تیری چَھپ گئی اخبار میں
نقطہ نقطہ، مصرع مصرع، واہ واہ

رادھا تیرے پیار میں میرا ہوئی
قصہ قصہ، آنسو آنسو ، جاہ جاہ

تارا گر کر چُھپ گیا ہے چاند میں
سیپی سیپی، جگنو جگنو، گاہ گاہ

یاد تیری رہ گئی ہر رات میں
لمحہ لمحہ، جاگی جاگی، ماہ ماہ

ہر طرف تمثیل بکھری چاندنی
خوشبو خوشبو، کانٹا کانٹا، کاہ کاہ

(تمثیل حفصہ)


Comments

One response to “درج ذیل غزل کل پہلی دفعہ میری نظروں سے گزری تھی، ا…”

جواب دیں