دادرے کے منے میاں (وکیل خاص ریاست جہانگیر آباد) کو…

دادرے کے منے میاں (وکیل خاص ریاست جہانگیر آباد) کو ضعیفی میں میں نے دیکھا تھا ۔ نوے سال کی عمر میں کانپتے ہوئے ہاتھ پیروں سے اپنےخدمتگار کے ساتھ ہر اتوار کو اپنی طوائف کے یہاں لکھنو ریل گاڑی سے جاتے تھے اور تخت پر گاؤ تکیے کے سہارے لیٹتے تھے ۔ تخت کے نیچے اُگالدان رکھا رہتا تھا اور طوائف پان لگا لگا کر دیتی رہتی تھی ۔ رنگین مزاجی کی باتیں مسکرا

مسکرا کر کرتے تھے ۔ یہی ان کا اختلاط اور یہی ان کا روز وصال ہوتا تھا ۔ بڑے صوم و صلواۃ کے پابند اور وضعدار آدمی تھے ۔

(وارث کرمانی کی کتاب ” گھومتی ندی ” سے کشید)

بشکریہ :-: اقبال حسن صاحب

المرسل :-: ابوالحسن علی ندوی