خوشحال خان خٹک کے لۓ ایک نظم امجد اسلام امجد ز…
خوشحال خان خٹک کے لۓ ایک نظم
امجد اسلام امجد
زمین دلہن ہے
اور افلاک کی ان بے ٹھکانہ وسعتوں میں
جس قدر تارے ہیں
اس کی اوڑہنی کی جھلملاہٹ سے بنے ہیں
یہ ستارے استعارے ہیں
ہماری آپ کی اس زندگی کے
( جس کے ہونے اور نہ ہونے کے تذبذب میں
ازل سے تا ابد تاریخ کے جالے تنے ہیں ) …
