منگل • 6 اکتوبر 2026ء

✦ منتخب غزلیں

خواہ مخواہ حیدرآبادی کے چند منتخب اشعار ملاحظہ فرم…


خواہ مخواہ حیدرآبادی
کے چند منتخب اشعار ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔
***
خواہ مخواہ جو ہر محفل کی جان تھا
ایک عرصہ ہوا بیوی کو پیارا ہو گیا
….
بیوی کو سوت دے یا مجھے موت دے خدا
اٹھتے نہیں ہیں ہاتھ میرے اِس دعا کے بعد
….
عمرِ دراز مانگ کے لائے تھے چار بال
دو آرزو میں جھڑ گئے دو انتظار میں
….
میرے گھر میں آسودگی اس لئے ہے
کوئی چیز ضرورت سے زیادہ نہیں ہے
….
بہتر ہے موت خواہ مخواہ ، دیتی تو ہے کفن
گر زندگی کا بس چلے ، کپڑے اُتار لے
….
محبت میں مرتے تو ہیں خواہ مخواہ سب
جنازہ کسی کا نہ دیکھا نکلتے ہوئے
….
معشوق ہو حسیں یہ ضروری نہیں ، مگر
عاشق کو چاہئے کہ وہ اندھا ضرور ہو