خدا بخش خان:
چیف جسٹس ۔۔۔ خان بہادر ۔۔۔ سی آئی بی ۔۔۔ مولوی ۔۔۔ خدا بخش خان۔
پ: 2/ اگست : 1842ء ۔۔۔ سیوان ۔۔۔ پٹنہ
ف: 3/ اگست : 1908ء ۔۔۔ سیوان ۔۔۔ پٹنہ
بانی : خدا بخش اورئینٹل پبلک لائبریری پٹنہ ۔
خدمات :خدا بخش خان نے : 1868ء میں قانون کی تعلیم مکمل کرکے پٹنہ میں وکالت شروع کی، ان کے والد بھی پٹنہ کے ایک معروف اور کامیاب وکیل تھے، جسے کتب جمع کرنے کا بڑا شوق تھا،ان کے والد نے اپنی وفات سے قبل اپنے سعادت مند صاحب زادے سے وصیت کی کہ میرے مرنے کے بعد کتب خانے میں موجود ” 1700 “ کتابوں کا خاص خیال رکھا جائے، کتب کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور اسے ایک عوامی کتب خانے کی شکل دینے کی ہر ممکن کوشش کی جائے ۔
خدا بخش خان : 1877ء میں میونسپل کارپوریشن پٹنہ کے نائب صدر بن گئے۔ :1891ء میں انھیں ” خان بہادر “ کا خطاب ملا، اور اسی سال انھوں نے بنگال کے نائب گورنر سر چارلس ایلیٹ کے ہاتھوں اپنے کتب خانے کا باقاعدہ افتتاح کرایا، اس وقت کتب خانے میں ” 4000 “ کتابیں تھیں۔
خدا بخش خان : 1895ء میں حیدر آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر ہوئے، تین سال بعد وہاں سے سبک دوش ہو کر واپس پٹنہ آئے اور پھر وکالت سے وابستہ ہوئے، اور ساتھ ساتھ والد کی وصیت کی پاس داری کرتے ہوئے کتابیں بھی جمع کرتے رہے۔انھیں:1903ء میں ”سی آئی بی“ کا خطاب بھی ملا، آخری عمر میں فالج سے شدید متاثر ہو کر وکالت تو چھوڑ دی، لیکن اپنی باقی ماندہ توانائی کتب خانے کی تعمیر و ترقی میں صرف کرکے ایک عظیم وصیت کی تکمیل کو ممکن بنایا۔
:1968ء میں ہندوستان کی حکومت نے ایک قانون کے تحت یہ کتب خانہ سرکاری انتظام میں لے لیا اور اسے ” خدا بخش اورئینٹل پبلک لائبریری “ کا نام دے دیا، جس میں آج لاکھوں کی تعداد میں کتب و رسائل موجود ہیں اور علم و ادب کی روشنی پھیلانے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے ۔

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔