منگل • 6 اکتوبر 2026ء

✦ منتخب غزلیں

خالد احمد کا یومِ وفات March 19, 2013 خالد احمد …


خالد احمد کا یومِ وفات
March 19, 2013

خالد احمد 5 جون 1943 کو لکھنؤ کے ایک ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ مشہور افسانہ نگار عائشہ جمال، خدیجہ مستور اور ہاجرہ مسرور اُن کی بہنیں اور صحافی توصیف احمد خان انکے بھائی تھے۔ روزنامہ ڈان کے ایڈیٹر احمد علی خان اور روزنامہ امروز کے ایڈیٹر ظہیر بابر انکے برادرانِ نسبتی تھے۔
احمد ندیم قاسمی انکے خاندانی دوست تھے اور خالد، قاسمی صاحب سے بہت متاثر تھے جس کا رنگ انکی شاعری میں دکھائی دیتا ہے۔ خالد گذشتہ بائیس برس سے ماہنامہ بیاض شائع کرتے تھے۔ خالد کی شاعری کی پانچ کتب شائع ہوئیں جن میں نعتیہ مجموعہ تشبیب کے علاوہ ھتھیلیوں پہ چراغ، پہلی صدا پرندے کی، دراز پلکوں کے سائے سائے اور نم گرفتہ شامل ہیں۔ اسکے علاوہ ان کی تصانیف میں ایک مٹھی ہوا، جدید تر پاکستانی ادب، لمحہ لمحہ اور کاجل گھر شامل ہیں۔ انہوں نے متعدد ڈرامے، اور ریڈیو اور ٹیلیویژن کیلئے نغمات بھی تحریر کیئے۔ وہ باقاعدگی کے ساتھ شہر میں ہونے والی تمام ادبی محافل میں بھی شرکت کیا کرتے تھے۔ خالد احمد کی علمی و ادبی خدمات پر انہیں بے شمار ایوارڈز کے ساتھ ساتھ حکومتِ پاکستان نے تمغہء حسنِ کارگردگی سے بھی نوازا تھا۔
خالد احمد 19 مارچ 2013 کو پھیپھڑوں کے سرطان کے باعث لاہور میں انتقال کر گئے۔