پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

” حمد باری تعالی ” مجھے جو بھی تونے ہنر دیا بہ کم…

” حمد باری تعالی "

مجھے جو بھی تونے ہنر دیا بہ کمالِ حسنِ عطا دیا
مرے دل کو حبِّ رسول دی مرے لب کو ذوق ِ نوا دیا

تری جلوہ گاہِ جمال میں مرا ذوقِ دید نکھر گیا
تری ضوفشانیٔ حسن نے ، مری حیرتوں کو سجا دیا

میں مدار جاں سے گزر سکا تو تری کشش کے طفیل سے
یہ ترے کرم کا کمال تھا کہ حصارِ ذات کو ڈھا دیا

میں ہمیشہ اپنے کمالِ شوق کی کم تری پہ خجل رہا
کہ تری نوازشِ بے کراں نے مری طلب سے سوا دیا

جو مجھے دیا ہے مجھے اسی کا حساب دینے کی فکر ہے
مجھے اس سے کوئی غرض ہو کیا اِسے کیا دیا اُسے کیا دیا

(پروفیسر عنایت علی خان)

المرسل :-: ابوالحسن علی ندوی