حسرت موہانی۔ آواز دوست از مختار مسعود سے اقتباس
…
"یہ شخص بھی عجیب ہے چار بار جیل ہوئ گیارہ حج کۓ اور تیرہ دیوان شاعری کے مرتب کۓ سیاسی ہنگاموں کا حساب اور عوامی تحریکوں کا شمار نا ممکن ہے ملک کے لیئے آزادی مانگی تو کالج سے نکالے گۓ کتب خانہ اردوۓ معلی'ضبط ہوا نایاب قلمی نسخے پولیس ٹھیلوں پر لاد کر لے گئ مسودات ان کے سامنے جلاۓ گۓ ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پہنائ گیئں اور پاؤں میں بیڑیاں ڈالی گیئں ایک بار گرفتاری کا یہ منظر تھا کہ یہ جلسہ گاہ میں زمین پر منہ کے بل گرے ہوۓ تھے پولیس کے کچھ سپاہی مار رہے تھے اور کچھ اٹھا رہے تھے کچھ بن نہ پڑا تو زمین پر اگی گھاس کو پکڑ لیا جب انہیں اٹھایا گیاتوگھاس بھی جڑ سے اکھڑ آئ ذرا سی دیر میں پولیس کی لاریوں لادنے گۓ جیسے باربرداری کا سامان لادا جاتا ہے اس وقت ان کی زبان پر انقلاب زندہ باد کا نعرہ تھا اور دونوں مٹھیوں میں گھاس دیکھنے والوں نے جانا کی یہ شخص فرنگ کے دبدبے کو پر کاہ کے برابر بھی نہیں جانتا جیل میں قید تنہائ ملی،سال بھر ایک من آٹا ہر روز پیسا،ہتھیلیاں زخمی ہو گیئں مگر نازک خیالی اور مضمون آفرینی نہ گئ کہتے ہیں
مایہءعشرت بے حد ہے غم قید وفا
میں شناسابھی نہیں رنج گرفتاری کا
کٹ گیا قید میں ماہ دمضان بھی حسرت
گرچہ سامان سحر کا تھانہ افتاری کا

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔