حدیثِ عشق دو باب است کربلا و دمشق
یکے حسینؑ رقم کرد و دیگرے زینبؑ
عشقِ حقیقی کی مکمل داستان ان دو باب (کربلا و دمشق) کے بغیر ادھوری ہے۔ ایک باب شہادت اور قربانی (حسینۜ) کا ہے تو دوسرا باب صبر، استقامت اور حق کی صداقت کو دنیا کے سامنے لانے (زینبۜ) کا ہے۔ دونوں حضرات کا کردار اپنی جگہ مکمل اور لازوال ہے۔
یہ شعر جو علامہ اقبال کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے دراصل سید ناظر حسین شاہ زنجانی کے فارسی کلام کا حصہ ہے۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ جہاں بھی اقبال یا کسی اور کے نام سے دیکھیں تو تصحیح کروادیں۔ بشکریہ جناب عقیل عباس جعفری صاحب جن سے یہ کلام دستیاب ہوا۔
اقبال کے کئی اشعار اردو اور فارسی میں ہیں جو ان کی اہلبیت سے محبت کا ثبوت ہیں ۔ اگر شعر بڑا ہے اور شاعر نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ہر بڑے شعر کو بڑے شاعر سے منسوب کردیں ۔ درود بر محمدﷺ و آلِؑ محمدﷺ
بشکریہ صفحہ سوز و سلام
