::: حال ہی میں ایک فکر انگیز کتاب "اسلامی قانون میں نظریہ اور عمل کی ساختیاتی رکاوٹیں" {Structural Interrelations of Theory and } {Practice in Islamic Law} پڑھی ۔اس کتاب میں قرون وسطی کے اسلامی فقہ کے چھ کاموں کا مطالعہ اور احاطہ کیا گیا ۔ جو اسلامک لا اینڈ سوسائٹی میں مطالعات ، جلد: 27 کے کتابی سلسلوں کی ایک کڑی ہے۔ اس کتاب کےمصنف احمد عاطف احمد ہیں۔ یہ کتاب 15 مئی 2006 میں بریل پبلیکشن نے شائع کیا ہے۔
اس جلد میں اسلامی فقہ کی چھ تحریریں پیش کی گئیں ، جن میں چھ فقہاء نے تصنیف کیا ہے جس میں اسلامی قانون کے چاروں سنی مکتب ہائے فکر کی نمائندگی کی گئی ہے (دو حنفی ، دو شافعی ، ایک مالکی اور ایک حبنلی ) ، جو ازبکستان ، عراق ، شام، غزہ (فلسطین) یہ مصر ، اور الجزائر کے علاقوں میں رہتے تھے۔ یہ کتاب دسویں اور سولہویں صدی عیسوی کے درمیان۔ لکھی گئی تھی ۔ کتاب میں اسلامی فقہی روایت میں نظریاتی اور عملی قانونی استدلال کے مابین بنیادی ساختیاتی باہمی روابط کو واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ جلد انسانی قانونی ایجنسی ، ذمہ داری ، حقوق ، قانونی تفھیمات{hermeneutics} ، قانون کے غیر متنی وسائل ، اور بنیادی تفتیش جیسے اسلام میں قانون کے دائرہ اختیار اور اس کے درمیان تعلقات جیسے مرکزیات پر مبنی اسلامی قانونی استدلال کی ایک تشبیہ فراہم کرتا ہے۔ قانون اور حکومت اور قانون اور الہیات کے مابین انسلاک کو تلاش کیا ہے اور ان کے مابین نقشہ بندی بھی کرتی ہے۔
* اس کتاب کے مصنف احمد عاطف احمد ،نے 2005میں ہارورڈ یونیورسٹی میساچیوسیس امریکہ سے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی ہے۔ وہ عربی اور اسلامی مطالعوں کے شعبے میں مایکلسٹر کالج ، ایم این میں اسلامیات کےمیں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ انھوں نے اپنی پہلی کتاب عربی زبان میں لکھی " اس کتاب کا نام اسلامی قانون "ہے۔ یہ 1997 میں یہ کتاب قاہرہ سے چھپی جس میں عدالت کے فیصلوں پر نظرثانی کے مسئلے پر توجہ دی گئی۔ {احمد سہیل}:::
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2747482418815607

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔