حالانکہ تمھیں ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا اس لیے کہ وہ تمھارے استاد تھے اور تمھیں شیکسپیئر پڑھاتے تھے ۔“ یا ’’اپنے کزن ڈاکٹر بدرصدیقی کا شکر یہ ادا کر دینا، انھوں نے مجھے پانچ ہزار روپے بھیجے تھے۔ علاج معالجہ کے لیے ۔ وغیرہ وغیرہ ۔ دو چار جملوں کے بعد ہی اس کی سانس پھول جاتی ۔ اس کا مرض لا علاج
تھا۔ کچھ دنوں بعد وہ لاہور چلا گیا۔ پھر وہ نہیں ، اس کے انتقال کی خبر آئی۔ جالب میری جان ، میں ہمیشہ اپنے پرانے ٹوتھ برش سے اپنے علی گڑھی پاجامے اور اپنی لاہوری
شلوار میں ازار بند ڈالتا تھا مگر تمھاری نصیحت پر عمل کرتے ہوۓ اب اپنے بال پوائنٹ قلم سے یہ خدمت کرواتا ہوں ۔پاکستانی ادب پر نہ سہی مگر پاکستانی نیفے پر تمھارا احسان جاری ہے۔
سرسید احمد خاں جس زمانے میں ہر مسلک کے مسلمانوں کی بقا کے لیے اپنے کالج کے واسطے چندہ جمع کر رہے تھے کسی بدقماش یا بدمعاش نے ان سے سوال کیا ، سر! اگر آپ حضرت عمر فاروق کی شہادت کے وقت زندہ ہوتے تو کس کو ووٹ دیتے، حضرت عثمان کو کہ حضرت علی کو؟‘‘ اس شر پسندی کا جواب ایسا تھا کہ سرسید کے دماغ کی زود بینی اور بذلہ سنجی دونوں کی داد واجب ہے ۔ ان کا فقرہ یہ تھا، اگر میں اس وقت موجود ہوتا تو اپنے لیے کوشش کرتا ۔
(ساقی فاروقی)
انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی