حافظ لدھیانوی کی وفات Oct 16, 1999 نام حافظ سراج …
حافظ لدھیانوی کی وفات
Oct 16, 1999
نام حافظ سراج الحق -قلمی نام حافظ لدھیانوی
پیدائش – 1920-07-07 لدھیانہ (پنجاب) – بھارت
وفات – 1999-10-16
ڈرامہ نگار, افسانہ نگار, ادیب, شاعر
فیصل آباد(پنجاب) , پاکستان
چند اشعار
سخت مشکل ہے مگر لطفِ نظر ہونے تک
ایک پل چاہیئے قطرے کو گوہر ہونے تک
===
واقف مزاجِ یار سے ہے چارہ گر کہاں
دل میں نہ درد ہو تو زباں میں اثر کہاں
===
ہر سانس شبِ ہجر میں اک موجِ طرب تھا
اس دل کو تری یاد سے کچھ ربط عجب تھا
===
بات کرنے کی ادا ہوتی ہے
نکہتِ گل بھی صدا ہوتی ہے
===
آپ کا دھیان سدا رہتا ہے
دل میں اک شعلہ جلا رہتا ہے
===
کبھی جو اہل نظر تیرا ذکر کرتے ہیں
خیال و خواب کے سورج کئی اُبھرتے ہیں