جیم دھیرے سے بولا، "ایٹیکس ؟”
وہ دروازے میں مڑا اور بولا، "ہاں، بیٹا ؟”
"وہ ایسا کیسے کر سکتے ھیں، کیسے کر سکتے ھیں ؟”
"مجھے معلوم نہیں، لیکن انہوں نے کر دیا۔ وہ پہلے بھی ایسا کر چکے ہیں، انہوں نے آج رات بھی ایسا ہی کیا اور وہ آئندہ بھی ایسا ہی کریں گے۔ اور جب بھی وہ ایسا کرتے ہیں تو۔ ۔ ۔ لگتا ہے صرف بچّوں کوھی دکھ ھوتا ھے۔ شب بخیر۔”
ھارپر لی – ٹو کِل سے ماکنگ برڈ
نجانے کتنی مرتبہ یہ کتاب پڑھ چکا ھوں۔ ھر مرتبہ ھنستا ھوں روتا ھوں۔ ترجمہ کرتے ھوئے بھی بچّوں کی طرح متواتر مسکراھٹیں اور سسکیاں ساتھ تھیں۔
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2757275267836322

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔