جھوٹی تسلیوں پہ شبِ غم بسر ہوئی
اٹھی چمک جو زخم،میں سمجھا سحر ہوئی
ہر ہر نفس چھری ہے، لیے قطعِ شامِ ہجر
یا آج دم نکل ہی گیا، یا سحر ہوئی
بدلیں جو کروٹیں تو زمانہ بدل گیا
دنیا تھی بے ثبات، ادھر کی ادھر ہوئی
جاتی ہے روشنی مری آنکھوں کو چھوڑ کے
تارے چھپے،وہ سو کے اٹھے، وہ سحر ہوئی
… More
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔